برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی سربراہ مقرر
برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کا تاریخی فیصلہ
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کر لیا
بلیز میٹرویل کی تقرری
خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہوںگی، وہ ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
تجربہ اور عہدہ
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سال کی بلیز میٹرویل 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔
اہمیت کی تصدیق
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون چیف کی تقرری کو ’تاریخی‘ قرار دیا۔








