عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10، پنشن میں 5فیصد اضافے کا اعلان
عدالتی کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات پر سوالات اٹھادیے
اسد عمر کی ضمانت میں توسیع
رپورٹ کے مطابق عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔
وکیل کی درخواست
عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر عمر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، قائد حزب اختلاف آج قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں، استثنیٰ دیا جائے۔