خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو خوراک میں ملاوٹ جیسی قبیح برائی کی اہمیت بتاتے ہوئے خطوط پر دستخط کروانے کیلئے مہم چلائی گئی، تمام خطوط کو روزانہ پوسٹ کیا جاتا ہے۔
پاک فوج کی کامیابی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملے سے پہلے کس طرح خفیہ کارروائیاں انجام دیں؟ موساد کی ویڈیو جاری
پشاور میں آپریشن
ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خارجی حارث، خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب میں ایک اور بہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ
شمالی وزیرستان کی کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا۔
ہلاک خوارج کا قبضہ
بیان کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔