پنجاب حکومت کا سولر پینل سکیم کیلئے فنڈز مختص کرنے کا اعلان
پنجاب حکومت کا بجٹ 2025-26 کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے بجٹ 2025-26 میں سولر پینل سکیم کیلئے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
سولر پینل سکیم کیلئے فنڈز
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پینل اسکیم کیلئے بجٹ 4 ارب کے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے صوبائی حکومت کو ذاتی سیاست اور صوبے کے عوام کی جنگ میں واضح فرق کرنا ہوگا، میاں افتخار حسین
ٹرانسپورٹ اور جھینگا فارمنگ کا بجٹ
ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں 359 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ جھینگا فارمنگ کیلئے 8.3 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پولیس نے غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی
اقلیتوں اور سماجی پروگراموں کیلئے مالی امداد
بجٹ 2025-26 کے مطابق اقلیتی کارڈ کیلئے 3.5 ارب روپے، وزیراعلیٰ پنجاب ہمت کارڈ کیلئے 4 ارب روپے، مریم نواز سوشل سیکیورٹی راشن کارڈ کیلئے 40 ارب روپے، اور "اپنی چھت اپنا پروگرام" کے تحت 150 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ ایک سے 22 تک کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں پنشن کی مد میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔








