حارث رؤف میجر لیگ میں ٹاپ بولر بن گئے
حارث رؤف کی شاندار کارکردگی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف میجر لیگ میں ٹاپ بولر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی
میجر لیگ کرکٹ میں حارث رؤف کی کامیابیاں
جنگ کے مطابق میجر لیگ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ سان فرانسسکو کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے آج نیویارک کے خلاف 24 رنز کے عوض 2 وکٹ اپنے نام کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی
ماضی کے میچز میں کارکردگی
حارث رؤف نے گزشتہ روز لاس اینجلس کے خلاف 4 وکٹ لیں جبکہ افتتاحی میچ میں واشنگٹن کے خلاف اُن کی وکٹوں کی تعداد 3 تھی۔
ایونٹ کے ٹاپ بولر
پاکستانی فاسٹ بولر نے میجر لیگ کے 3 میچز میں 9 وکٹیں لی ہیں، وہ اس وقت ایونٹ کے ٹاپ بولر ہیں۔








