وزیراعظم شہباز شریف کی انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات

وزیراعظم کی ایرانی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوران پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی: کار کھائی میں گرنے سے 13 سالہ بچی اور ڈرائیور جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی
اسرائیلی جارحیت کی مذمت
وزیرِ اعظم نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے سے پہلے سفارت کاری کے لیے دو ہفتے کا وقت دے دیا
خطے کی صورتحال پر گفتگو
وزیرِ اعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں حمایت
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔