مفتی تقی عثمانی نے ایران کے حق میں بیان جاری کردیا
مفتی تقی عثمانی کی اپیل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف متحد ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
اسرائیلی جارحیت کا جواب
ایکس پر جاری ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا "ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہاہے اسے پہلی بار پتہ چل رہاہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔
مؤحد اسلامی اتحاد کی ضرورت
عالم اسلام کے خلاف اسکے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔"








