رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے: ایران نے بڑے میزائل حملے کی تیاری کر لی

ایران کی اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے آج اسرائیل پر بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ترین قصائی جس کا دعویٰ ہے کہ 20 منٹ میں بکرے کا گوشت بنا دے
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی دھمکی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کی پاکستان میں نمائش کی اجازت، کل ریلیز ہو گی۔
اسرائیلی نیوز چینلز کے لیے انخلاء کی وارننگ
ایران نے اپنے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد اسرائیلی نیوز چینلز کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایران نے اسرائیل کے N12 اور N14 چینلز کے لیے انخلا کا انتباہ جاری کیا ہے۔
ایران کا ردعمل
یہ حکم صیہونی دشمن کی ایران کے نشریاتی ادارے پر جارحانہ حملے کے ردعمل میں جاری کیا گیا ہے۔ ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ کل رات بھی ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔