بلوچستان کا رواں مالی سال کا 10 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

بلوچستان کا مالی سال 2025-2026 بجٹ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کا مالی سال دو ہزار پچیس چھبیس کا 10 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہباز شریف
تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس ،فلاحی منصوبے “بے روزگاری سے خوشحالی تک” کے قیام کی منظوری
بجٹ کی تفصیلات
صوبائی بجٹ 20 ارب روپے سرپلس ہوگا۔ غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے، جبکہ صوبائی پی ایس ڈی پی کا 200 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔
تعلیم اور صحت کے لیے مختص فنڈ
تعلیم کے لیے 175 ارب اور صحت کے لیے 110 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ بلوچستان کو این ایف سی کی مد میں 713 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔