پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وفد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

دبئی (طاہر منیر طاہر)  یو اے ای کے نائب وزیر عبداللہ نصر کی سربراہی میں ایک  وفد نے وزیر اعظم پاکستان  محمد شہباز شریف سے  ملاقات کی- اس دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا  کہ متحدہ عرب امارات نے جدید مینجمنٹ کے نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے- پاکستان  متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونیجو دور میں بے گھر مستحقین کے لیے کوارٹرز کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع ہوا، فی کوارٹر 26200 روپے کی رقم مختص تھی، یہ پراجیکٹ میرے محکمہ کے پلے پڑ گیا

ملاقات کی تفصیلات

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نائب وزیر  برائے کیبنٹ افیئرز  فار کمپی ٹیٹونس اور نالج ایکسچینج عبداللہ نصر لوتاہ کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی اور  گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی  بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ   ابو ظہبی کے دورہ میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی-  پاک بھارت تنازعہ میں متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت تناؤ میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکسٹنگ: والدین بچوں کو جنسی پیغامات کے تبادلے کے خطرات سے کیسے آگاہ کریں؟

پاکستان کی ترقیاتی اقدامات

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے انتظامی ڈھانچے  کو بہتر کرنے کے لئے  ڈیجیٹائزیشن  اور  پیپر لیس اکانومی جیسے اقدامات کیے ہیں-  اس کے علاوہ فیس لیس کسٹم سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے۔ گڈ گورننس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تاکہ ان اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی میں بہتری لانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے  جارہے ہیں- متحدہ عرب امارات نے جدید مینجمنٹ کے نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے اور  پاکستان  متحدہ عرب امارات کے  تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائٹ سائزنگ، پاکستان پوسٹ آفس میں کتنی پوسٹیں ختم کر دی گئیں ۔۔؟ جانیے

عبداللہ نصر کا بیان

متحدہ عرب امارات کے وزیر عبداللہ نصر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی کے متحدہ  عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بخوشی پاکستان کے ساتھ تجربات و معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار منور اور ماہین صدیقی کی قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بعد ازاں وزیر اعظم اور  عبداللہ نصرنے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک متعلقہ شعبوں میں علم اور باہمی تجربے، رہنمائی اور ترقیاتی ماڈلز کا تبادلہ کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی کی بہتری میں تعاون کریں گے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت  گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبہ بندی، حکومتی شعبے کی اصلاحات،  انسانی وسائل کی ترقی، شہری منصوبہ بندی اور سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔

تقریب میں شمولیت

تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...