ٹرمپ ایرانی حکام سے جلد ملاقات کے خواہش مند، انتظامیہ کو اہتمام کرنے کی ہدایت کردی
امریکی صدر کی ہدایت
و ا شنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کے اہتمام کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا خوشاب روڈ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
میڈیا کی رپورٹس
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کا اہتمام کریں۔ امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، بابر اعظم
ہنگامی اجلاس
اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وہ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو کہ وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔
ایرانی نیوکلیئر ڈیل کا ذکر
صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر ایران نے نیوکلئیر ڈیل نہیں کی تو کچھ ضرور ہوکر رہے گا۔








