پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان اور مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور اسے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Peshawar High Court Halts Anti-Corruption Action Against Mahmood Khan
اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی ایران پر حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
علاقائی خودمختاری کا احترام
اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے لیے زمین تنگ کردی گئی
خطے میں امن و استحکام کا خطرہ
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خطرناک کشیدگی سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ایٹمی و دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی اہمیت
اعلامیے میں تمام ممالک پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مذاکرات کی بحالی کی ضرورت
اعلامیے میں ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرار دیا گیا، جبکہ عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سکیورٹی اور آزاد نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔