اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں “فرزندِ پاکستان ایوارڈ” چوہدری شفقت محمود کے نام
چوہدری شفقت محمود کا لندن روانہ ہونا
جدہ ( محمد اکرم اسد ) سعودی انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ آئندہ ہفتے اپنا "فرزند پاکستان ایوارڈ" وصول کرینگے۔ اس سے قبل کئی ایوارڈ کے علاوہ شفقت محمود "پہچانِ پاکستان میگا ایوارڈ" بھی وصول کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ایوارڈز کی روایت
واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم سرگرم پاکستانی جنہوں نے سماجی، فلاحی، معاشی استحکام، ادب کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے اور پاکستان کا امیج بلند کرنے کے لیے کام کرنے والوں کو سالانہ بین الاقوامی ایوارڈ دینے کی روایت گزشتہ کئی سال سے جاری رکھی گئی ہے۔ یہ سلسلہ "ادارہ فرزند پاکستان یو کے" کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو نے جاری کر رکھا ہے۔ خواتین کو دخترِ پاکستان ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص گھی سپلائی کرنے والی فیکٹری کے خلاف آپریشن، 81ہزار کلو بناسپتی گھی تلف
سعودی عرب میں چوہدری شفقت محمود کی نمایاں حیثیت
اس سال کا مڈل ایسٹ میں سعودی عرب سے نامزد ہونے والی ممتاز سماجی، سرمایہ کاری میں نام رکھنے والی اور پاکستانیت کو فروغ دینے والی شخصیت چوہدری شفقت محمود ہیں۔ وہ پاکستان انوسٹرز فورم کے سربراہ بھی ہیں اور سعودی عرب سے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجنے کی ترغیب دینے کے علاوہ کمیونٹی اور پاکستانی بزنس مین و سرمایہ کاروں کو نئے نئے پروجیکٹ سے آگہی کی مہم میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب آئندہ ہفتے جون 2025ء میں لندن میں منعقد ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 77 ہزار روپے اضافہ
پچھلے ایوارڈ یافتگان
اس سے قبل یہ ایوارڈ پامیلا ملک (مانچسٹر)، زبیر اعوان (بلجیم)، پرویز ران (لندن)، مزمل حسین باجوہ (اسپین)، خورشید بخاری، سعد سکندر سیال (گلاسگو)، محمد ارشد شاہد (ڈنمارک)، راجہ طاہر (بلجئیم)، خواجہ ظفر اقبال، صدف ابراہیم، ڈاکٹر پروفیسر شاہینہ کشور قاسم محمود (کینیڈا)، الطاف دین، طاہر بشیر، رانا عدیم احمد خان (اسکاٹ لینڈ)، شاہد صدیقی، زاہدہ نوری، نادیہ جعفری، سہیل سلامت، چوہدری توقیر، فرخ شمسی، طارق خان کو فرزند پاکستان اور دخترِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
ایوارڈ کا مقصد
ایوارڈ جاری کرنے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانیت کے فروغ کی ترغیب دینا اور ملک کا امیج سیاست سے بالاتر ہوکر ہر شعبے میں اونچا رکھنا ہے۔








