جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار

جی 7 ممالک کی اسرائیل کی حمایت
ا وٹا وہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نجی سکول نے گرمیوں کی چھٹیوں سے ہی ماہانہ فیسوں میں غیرقانونی طور پر 20 فیصد اضافہ کردیا
بیان میں اہم نکات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔
جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا۔
شہریوں کے تحفظ کی اہمیت
جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل بلایا گیا
ایران اور اسرائیل کے حوالے سے مؤقف
جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
ٹرمپ کا ردعمل
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جی 7 ممالک کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا ہے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے。