مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران میں ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی، مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش، بڑی آواز بلند ہوگئی
جنگ ایران نے شروع نہیں کی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 3 یورپی ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ ہی ایران خونریزی جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی طارق مسعود کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے بعد پرانا ویڈیو کلپ وائرل
سفارتکاری کے لیے ایران کی سنجیدگی
انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری کے لیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے
اسرائیلی حملوں پر تبصرہ
ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہر کرتی ہے۔
نیتن یاہو کے خلاف واشنگٹن کا کردار
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کے لیے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے۔ اگر ٹرمپ جنگ روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہونے چاہئیں، ورنہ جارحیت کے مکمل خاتمے تک ایران کا ردعمل جاری رہے گا۔