بھارت: 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

بھارت میں آسمانی بجلی کے واقعات
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں گزشتہ 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
ہلاکتوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے جہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ماریہ بی نے ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکان آتائے کے الزام کا جواب دیدیا
اداروں کی رپورٹیں
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر اپنے کاموں کیلئے نکلے ہوئے تھے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
احتیاطی تدابیر
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، اسحاق ڈار نے خدشہ ظاہر کردیا
سفارشات
انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے منع کرنے، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مدد کی پیشکش
اس کے علاوہ ریاستی انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔