بھارت: 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
بھارت میں آسمانی بجلی کے واقعات
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں گزشتہ 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ہلاکتوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے جہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپا واقعہ: بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات بچہ گرنے کے حادثے کی وجہ قرار
اداروں کی رپورٹیں
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر اپنے کاموں کیلئے نکلے ہوئے تھے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف مہم؛ احمد نورانی، معید پیرزادہ سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج
احتیاطی تدابیر
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا، یاسر امتیاز اعوان
سفارشات
انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے منع کرنے، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مدد کی پیشکش
اس کے علاوہ ریاستی انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔








