ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا

ٹرمپ کا بیان
ا وٹا وہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کو غلطی قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کی سربراہی میں کے پی کے وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
جی سیون اجلاس
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی اور اگر چین بھی جی 7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لندن میں وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج
روس کا جی 7 میں شامل ہونا
خبر ایجنسی کے مطابق روس جی سیون ممالک کے فورم میں 1998 میں شامل ہوا تھا اور روس کے شامل ہونے کے بعد جی 7 جی 8 فورم بن گیا تھا۔
خارجی تعلقات میں تبدیلی
کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014 میں روس کو جی 7 سے نکال دیا گیا تھا۔