فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات

دورہ امریکا میں ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 2وکٹیں گر گئیں
اوورسیز پاکستانیوں کا استقبال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملاقات میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں خاتون نے شوہر اور باپ کے ساتھ مل کر آشنا کو قتل کردیا
آپریشن بنیان مرصوص کی تعریف
اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے تارکین وطن کے بطور سفیر پاکستان کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
معاشی استحکام میں خدمات
فیلڈ مارشل نے معاشی استحکام میں تارکین وطن کی خدمات کی تعریف کی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔
مسلح افواج کی بہادری
سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔