26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے محبت، احترام اور رواداری کا فروغ ضروری ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مقدمات کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمیر نیازی، علی بخاری اور دیگر رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ، جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم
عدالت کی ہدایات
انسداد دہشت گردی عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے اور تمام ضمانتوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
موجودہ سماعت کی صورتحال
آج کی سماعت میں شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے نو برڈ زون قرار
مقدمات کی مختلف تھانوں میں رجسٹریشن
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، مارگلہ، آبپارہ، ترنول اور سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں ضمانت کی سماعت بھی 24 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وکیل صفائی کی درخواست
وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان ہی مقدمات میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی مقرر ہیں جنہیں ایک ساتھ سنا جانا چاہیے، عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام ضمانتوں پر آئندہ سماعت 24 جون کو مقرر کر دی۔








