عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کی جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل

میرب علی کی وائرل ویڈیو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گنگنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو: وزیر اعلیٰ پنجاب
گانے کی تفصیلات
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں وہ نصرت فتح علی خان کا مشہو گانا “ نہ چھیڑو ہمیں“ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Chief Minister Launches Transport Program for Women, 19 Colleges Receive Buses
سوشل میڈیا کی آراء
گرچہ گانا گنگناتے ہوئے ان کے چہرے پر ہنسی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ہنسی کے پیچھے وہ اپنا غم چھپانے کی کوشش کررہی ہیں اور یہ گانا بھی ان کی اسی دلی کیفیت کے پیچھے چھپے جذبات کی تشریح کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا: وزیر دفاع
تنقید اور رائے
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے مختلف رائے سامنے آئی ہے۔ کچھ صارفین نے میرب علی کی اس ویڈیو پر تنقید کی اور کہا کہ وہ عاصم اظہر کے بارے میں غیر ضروری طور پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹس تک میں میرب علی کا نام لینے سے گریز کیا ہے، جبکہ میرب علی اس معاملے کو ہنسی مذاق کا حصہ بنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ: پنجاب حکومت کا ‘گرین لاک ڈاؤن’ اور بھارت سے ماحولیاتی سفارتکاری کا منصوبہ
عاصم اظہر کے ساتھ بریک اپ
یاد رہے کہ 12 جون 2025 کو عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا اور یہ فیصلہ دونوں کی باہمی رضا مندی کا تھا۔
بریک اپ کے بعد کا منظر
اس اعلان کے بعد دونوں نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بات نہیں کی، مگر میرب علی کا گانا گانے والی ویڈیو اس بریک اپ کے تناظر میں دیکھی جا رہی ہے۔