سینیٹ اجلاس میں وزیرمملکت عون چوہدری اور پی ٹی آئی رکن میں تلخ کلامی

بجٹ پر سینیٹ میں تلخ کلامی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ میں ہونے والے بجٹ پر بحث سے متعلق اجلاس میں وزیرمملکت عون چوہدری اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شفقت عباس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر کی کالم نگاروں سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین پر بریفنگ
وزیر مملکت کا اخلاقیات کا درس
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت عون چوہدری نے بجٹ بحث پر اظہارخیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر کو اخلاقیات کا درس دیا اور انہیں حد میں رہ کر بات کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیوا کھجور فیسٹیول عجمان میں پاکستانی آموں کی شاندار نمائش اور پذیرائی
تنقید کا اخلاقی پہلو
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ میں سے آدھے لوگوں کو نام سے بھی نہیں جانتا ہوگا، بات کریں تنقید کریں لیکن اخلاقیات سے بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 35 نئی ادویات متعارف کرانے کا فیصلہ
چاپلوسی اور عزت کے تقاضے
عون چوہدری نے کہا کہ ہاں آپ کریں چاپلوسی، تاکہ بانی پی ٹی آئی بولے یہ کون ہے نام بتاؤ، یہ اچھا لگا مجھے۔ آپ ایوان میں عزت سے بجٹ پر بات کریں لیکن آپ صرف اس لیے چھلانگیں مارتے ہیں کہ عمران خان آپ کو دیکھ لے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟
احترام اور پاکستان کی بات
وزیرمملکت نے کہا کہ اس ایوان میں ہماری بہنیں، عورتیں بیٹھتی ہیں لہذا احترام سے بات کریں۔ پاکستان کی بات کریں، پاکستان کا سوچیں گے تو ہم آپ کے ایشوز پر آپ کا ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا
سالمیت کے خلاف باتیں
انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بات کریں اور ملک توڑنے کی کوششیں کریں گے تو پھر یہ ہمیں برداشت نہیں ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے دشمن ہمارا تماشہ دیکھے، ہم ملک کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔
فخر کا لمحہ
عون چوہدری نے مزید کہا کہ جو پاکستان کے حق کی بات کرے ہمیں اس پر فخر ہے۔
شفقت عباس کا جواب
اس دوران شفقت عباس بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر جوابی جملے کستے رہے۔