ایران۔ اسرائیل جنگ، پاکستان نے کیا چیز ذخیرہ کرنا شروع کر دی؟ بڑی خبر
ایران اسرائیل جنگ اور پاکستان کی پیٹرولیم صورتحال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور سٹاکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات قابل تحسین ہیں:خرم نواز گنڈاپور
خزانہ کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ایران ،اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، متعدد سیکٹرز پر فائرنگ
ایران کا تیل کی پیداوار میں کردار
انہوں نے کہا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے آئندہ سال کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Islamabad Police Officer Dies from Injuries Sustained in PTI Protest Stone-Throwing
پاکستان کی تیل کی درآمدات پر اثرات
عمر ایوب نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے تیل کی درآمد بڑھ سکتی ہے اور پاکستان کا بجٹ خسارہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
وزیر خزانہ کا بیان
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ علاقائی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے، اور اب تیل کی سپلائی اور ذخائر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔








