پی آئی اے کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی
کراچی سے جاری اہم خبر
قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مرغی کا گوشت پھر مہنگا، فی کلوقیمت میں 200 روپے اضافہ
ایرانی میزائلوں کی پرواز
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کے کٹھن وقت، سرکاری ٹیکے اور رمضان بازار کے گھپلے
ویڈیو کا حوالہ
Video made by a PIA pilot pic.twitter.com/wuAOuz2LAs
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) June 16, 2025
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کو وارننگ جاری کردی
پائلٹ کی ویڈیو کی تفصیلات
قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔
جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔
ہوائی بازی کے ماہرین کی رائے
ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔








