حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95کروڑسے بڑھا کر ایک ارب 47کروڑ روپے مقررکردیا

پنجاب حکومت کا نیا ٹارگٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے پولیس کو ٹیکس کولیکشن کا بڑا ٹارگٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آ گیا
ای چالانز کا ہدف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، دستاویز کے مطابق ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ای چالانز کا ہدف 95 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب 47 کروڑ روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
پی ایچ پی کا نیا ہدف
دستاویز کے مطابق پی ایچ پی کو اگلے مالی سال ڈیڑھ ارب روپے کے ای چالان کا ہدف دیا گیا ہے۔ ٹریفک چالان کی مد میں 11 ارب 20 کروڑ روپے وصول کرنا ہوں گے۔
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ڈرائیونگ لائسنس فیس کی مد میں 14 ارب 50 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کو مختلف ہیڈز میں ساڑھے 30 ارب کی وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے۔