اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے: حافظ نعیم الرحمان

پاکستان کا ممکنہ ٹارگٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایک ہی رات میں 3 پولیس مقابلوں میں زیر حراست ملزمان ہلاک
امریکہ کی دوغلی پالیسی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد
ایران کے خلاف الزامات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے۔ تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے کرکٹ کھیلنے پر افسوس ہے، معروف بھارتی کپتان اظہر الدین کا بیان
گریٹر اسرائیل کا خواب
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کا خواب گریٹر اسرائیل ہے۔ اسرائیل ایران میں مرضی کی حکومت تبدیلی کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کے دورہ برطانیہ کا شیڈول جاری
پاکستان کا ایٹمی پروگرام
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں باغیوں کا قبضہ: بشار الاسد کی حکومت اس قدر تیزی سے کیسے کمزور ہوئی؟
ٹرمپ کی امن کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ امن کے نام پر ووٹ لے کر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے۔ ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی۔ ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا۔
مہنگائی اور حکومت کی پالیسیز
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بناکر تیل مہنگا کر دیا ہے۔ اگر پٹرول کی قیمت سے لیوی ختم کی جائے تو قیمت چالیس فیصد کم ہو جائے گی۔ بجٹ میں عوام پر بے تحاشا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔