اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد، پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے پرتپاک استقبال کیا
آمد کا خیرمقدم
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلی کراچی بندرگاہ پر پہنچا، جہاں پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت کیوں کی؟ بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
دورے کا مقصد
آئی ایس پی آر کے مطابق، اطالوی بحریہ کا جہاز 3 روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی آیا ہے۔ اس دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے شوہر کو قتل کرنے والی نوجوان بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا
تصویر

پاک اطالوی تعلقات
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد، بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔ پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز کے ساتھ دیر پا بحری تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔








