ایرانی حملوں کے بعد 154 اسرائیلی ہسپتال منتقل
ایرانی میزائل حملوں کا اثر
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی وزارتِ صحت نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ شب سے جاری ایرانی میزائل حملوں کے بعد 154 افراد کو مختلف اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی
مختلف حالتوں میں مریض
وزارت کے بیان کے مطابق ان میں سے چار افراد کی حالت "درمیانے درجے" کی بتائی جا رہی ہے، 130 افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، 15 مریضوں کا تاحال طبی معائنہ جاری ہے جبکہ پانچ افراد کو شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کی حالت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ایرانی وزارتِ صحت کا بیان
بی بی سی کے مطابق ادھر ایرانی وزارتِ صحت نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جمعے سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران میں کم از کم 224 افراد ہلاک جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں ان کے کم از کم 24 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔








