ایرانی حملوں کے بعد 154 اسرائیلی ہسپتال منتقل
ایرانی میزائل حملوں کا اثر
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی وزارتِ صحت نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ شب سے جاری ایرانی میزائل حملوں کے بعد 154 افراد کو مختلف اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک امن نہیں آتا فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے: اسد قیصر
مختلف حالتوں میں مریض
وزارت کے بیان کے مطابق ان میں سے چار افراد کی حالت "درمیانے درجے" کی بتائی جا رہی ہے، 130 افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، 15 مریضوں کا تاحال طبی معائنہ جاری ہے جبکہ پانچ افراد کو شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کی حالت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹوں کی گرفتاری پر علیمہ خان کا دو ٹوک بیان۔۔۔کہتی ہیں جتنا مرضی دباؤ ڈال لیں، ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں
ایرانی وزارتِ صحت کا بیان
بی بی سی کے مطابق ادھر ایرانی وزارتِ صحت نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جمعے سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران میں کم از کم 224 افراد ہلاک جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں ان کے کم از کم 24 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔








