الزامات لگنے کے بعد سکول چھوڑ دیا تھا: نورے ذیشان

نورے ذیشان کی تعلیم کا سفر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے کہا ہے کہ سکول میں الزامات لگائے جانے کے بعد انہوں نے سکول چھوڑ کر پرائیویٹ طور پر تعلیم مکمل کرنا شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: محنت کش ہمارے ہیرو، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: سی ای او لیسکو کا یوم مئی پر تقریب سے خطاب
ٹوکی شو میں گفتگو
ڈان کے مطابق نورے ذیشان نے حال ہی میں ’اے آر وائے‘ کے ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی گھر سے ماں باپ اور دو بچوں کی تین دن پرانی لاشیں برآمد
اداکاری کی شروعات
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے محض 12 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام شروع کردیا تھا اور پہلی بار انہیں اشتہار میں کام ملا۔ ان کے مطابق وہ والد کے ہمراہ مختلف پروڈکشن ہاؤسز میں جاکر آڈیشن دیتی رہیں، انہیں متعدد بار مسترد کیا گیا لیکن پھر انہیں مواقع بھی ملے۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
حوصلہ شکنی کا سامنا
انہوں نے بتایا کہ بہت سارے ہدایت کاروں نے انہیں کہا کہ وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں، ان سے اداکاری نہیں ہو پائے گی لیکن آج وہ اداکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ متعدد ہدایت کاروں نے ان کی حوصلہ شکنی کی، جس کے بعد انہیں بھی محسوس ہونے لگا کہ واقعی وہ اداکاری نہیں کر سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: صبح سویرے کمیونٹی باتھ روم استعمال کرنے کے لیے کئی بار انتظار کرنا پڑتا ہے، روز نیا کپتان ہوتا ہے اور ہارنے والا کپتان جیتنے والی ٹیم کو ٹھنڈی ٹھار بوتل پلاتا ہے۔
پروڈکشن ہاؤسز میں آڈیشن
نورے ذیشان نے کہا کہ انہوں نے مختلف پروڈکشن ہاؤسز میں آڈیشن دینے کا سلسلہ جاری رکھا، اسی دوران انہیں ’پرورش‘ میں کاسٹ کر لیا گیا، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پرورش‘ کی کامیابی کے بعد اب لوگ انہیں پہچاننے لگے ہیں، انہیں مداحوں کی جانب سے پہچانے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ کم کرنے کا حکم
شادی اور خاندان
شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کے اوپر والدین کا کوئی دباؤ نہیں، ابھی ان کی عمر میں 15 سال ہے، والدہ نے انہیں بیرون ممالک تک کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کا پاکستان دورہ: کیا یہ بی جے پی کی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
کمیونٹی میں شکوے
انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ انٹرنیٹ اور گوگل پر ان کی عمر 27 سال لکھی ہوئی ہے جب کہ ان کی عمر محض 15 سال ہے، انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ بعض لوگ انہیں سامنے بھی 30 سال کا کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی
اداکار علی رضا پر کرش
نورے ذیشان نے ایک سیگمنٹ میں کہا کہ اداکار علی رضا پر انہیں کرش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کردیں
پڑھائی میں مشکلات
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ پڑھائی میں اچھی نہیں تھیں اور نہ ہی انہیں پڑھائی کرنا اچھا لگتا ہے، خصوصی طور پر انہیں ریاضی سے الجھن ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرامانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں
مدلنگ کی شروعات اور سکول کے مسائل
ان کے مطابق انہوں نے سکول میں پڑھائی کے دوران ہی ماڈلنگ اور اشتہارات میں کام کرنا شروع کردیا تھا، جس پر ان اساتذہ اور سکول والے بھی ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سکول والوں اور اساتذہ نے انہیں بتایا کہ شوبز اچھی فیلڈ نہیں ہے، انہیں وہاں کام نہیں کرنا چاہیئے۔
سکول چھوڑنے کا فیصلہ
ان کے مطابق ان کے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے سکول والوں نے ان پر الزامات بھی لگائے کہ وہ بچوں کو بھی خراب کر رہی ہیں، جس کے بعد انہوں نے سکول چھوڑ دیا۔ نورے ذیشان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نو جماعتیں مکمل کر لی ہیں، اب وہ میٹرک کے امتحانات پرائیویٹ دیں گی۔