ایران کا چند ہی گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ

تہران میں حملہ
ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر ایک اور حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، ایمازون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا
تازہ ترین رپورٹ
الجزیرہ نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے اب سے چند منٹ پہلے اسرائیل پر نیا حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ایران کی طرف سے میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے
اسرائیلی ردعمل
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے انہوں نے کوئی میزائل یا ڈرون ڈیٹیکٹ نہیں کیے لیکن پھر بھی لوگوں کو شیلٹرز میں پناہ لے لینی چاہیے۔
پہلا حملہ
واضح رہے کہ یہ کچھ ہی دیر میں کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے پہلے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجے، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ اس حملے میں ایران کی طرف سے آٹھ بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے.