چین اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چینی صدر

چینی صدر کی کرغزستان کے ساتھ تعلقات پر گفتگو
آستانہ (شِنہوا) - چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھائیں اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
ملاقات کا پس منظر
شی نے یہ بات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغز صدر سدیر جعفروف سے ملاقات کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
تاریخی ترقی اور تعاون
شی نے کہا کہ 33 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے چین اور کرغزستان کے تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور اب یہ تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر موخر کردی گئی
پچھلی ملاقات کی اہمیت
چینی صدر نے یاد دلایا کہ فروری میں بیجنگ میں ان کی جعفروف کے ساتھ ایک نتیجہ خيز ملاقات ہوئی تھی جس میں متعدد امور پر اہم اتفاق رائے کیا گیا، جس نے دوطرفہ تعاون کو نئی اور مضبوط تحریک دی۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے روزانہ کی بنیاد پر گیمز کی رپورٹس لی جارہی ہیں، خضرافضال چودھری
مستقبل کی ترقی کی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ چین، کرغزستان کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مسلسل گہرا کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم قومی مسائل پر مضبوط حمایت جاری رکھنے، اور دونوں جانب کے مشترکہ اور طویل مدتی مفادات کے تحفظ کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی
تجارت اور مشترکہ منصوبے
انہوں نے دونوں فریقوں پر زوردیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھائیں، مالی تعاون کو گہرا کریں، رابطے کے نظام کو بہتر بنائیں، اور چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دیں۔ صاف توانائی، ماحول دوست معدنیات اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ترقی کے نئے محرکات پیدا کریں۔ ثقافت، سیاحت، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں روابط بڑھائیں اور عوام کے فائدے کے مزید منصوبوں پر عملدرآمد کریں۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں تعاون
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی باری باری صدارت سنبھالیں گے اور سربراہ اجلاسوں کی میزبانی کریں گے۔ شی نے کہا کہ چین ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے لیے کرغزستان کے ساتھ کام کرنے اور ایس سی او کی عظیم تر ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔