ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ ان کے لئے اب جلد کوئی اسباب بن سکے گا۔ جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: 4.5 کروڑ روپے کی قربانی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اب بند دروازے دوبارہ کھل رہے ہیں۔ جس کے کھل جانے کی امید بھی نہ تھی۔ جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے۔ ان کے لئے اچھا سباب بن جانے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس خوف کا شکار ہیں۔ اب ان سے باہر نکل آئیں۔اب حالات میں بہتری کا سلسلہ انشاءاللہ شروع ہو چکا ہے۔ آپ کے لئے اب اچھی خبریں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے گرفتار 86 کارکنان کی ضمانت منظور
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں۔ جس میں آپ انجان ہوں اور یاری دوستی کے معاملے میں بھی آپ کو بہت محتاط انداز سے چلنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ بشارت گرفتار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی شخص سے آپ دل کی بات نہ کریں چاہے وہ آپ کے کتنا بھی قریب کیوں نہ ہو۔ جو لوگ ضرورت سے زیادہ اوپن ہونگے وہ مشکل میں آسکتے ہیں خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد شام چھوڑنے سے پہلے صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے، روسی حکام
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں مال خانہ کھل جانے کی بڑی امید ہے آپ کی مراد پوری ہو گی اور آپ کی اب بڑی ضرورتیں بھی پوری ہو سکیں گی۔ آج بڑا اہم دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے قوم سے سیلاب کی مشکل گھڑی میں متحد ہونے کی اپیل کر دی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
انجان بن کر اپنا نقصان نہ کریں دوسرے اس طرح آپ کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور جو راستہ آپ اپنانا چاہتے ہیں۔ وہ مناسب نہیں ابھی استخارے سے مدد لے لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روحانی قوتیں اگر کمزور پڑ جائیں تو پھر ذکر الٰہی اور توبہ سے کام لینا چاہئے تاکہ آپ کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ آپ ان دنوں حذف یاحئی یا قیوم کا ورد کریں توبہ کے ساتھ۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر مکالمہ کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جلد بازی میں بنے بنائے کام خراب ہو سکتے ہیں، آپ کو چاہئے کہ اب بڑی حکمت عملی سے قدم اٹھائیں تاکہ آپ کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو اور جو بات بن رہی ہے وہ بن جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس بھی دن آپ کو اندازہ ہو جائے گا، آپ کو کسی باہر والے سے نہیں بلکہ اندر والے سے زیادہ خطرہ ہے اور وہ نقصان دے رہا ہے اس دن آپ خود ہی سمجھ جائیں گے کیا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے مناظر
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک اہم اور اچھا دن ہے۔ آپ جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں فائدہ ہو گا اور جو راستہ کافی عرصے سے بند تھا وہ بھی کھلنے کی امید موجود ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج ایک اہم دن ہے آپ کے لئے مشکلات میں انشاءاللہ واضح کمی لائے گا اور رکاوٹیں بھی تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جانے کی بڑی امید موجود ہے فکر نہ کریں۔








