ایران کی سب سے محفوظ جوہری سائٹ پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی انتہائی محفوظ جوہری تنصیب فورڈو پر حملے کا مکمل منصوبہ تیار ہے، اور اب صرف گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
حملے کی تیاری
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس 30,000 پاؤنڈ وزنی امریکی بنکر بسٹر نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس متبادل موجود ہے۔ ہم بار بار حملہ کر کے اسے زمین بوس کر دیں گے — 5,000 پاؤنڈ وزنی بم، بار بار، ایک ہی جگہ پر۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
ایران کے جوہری ڈھانچے کا نشانہ
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے کلیدی جوہری ڈھانچے کو ایک ہفتے کے اندر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن فورڈو آخری اور سب سے بڑا ہدف ہے۔
فورڈو کی حفاظت
واضح رہے کہ فورڈو ایران کی سب سے محفوظ جوہری سائٹ سمجھی جاتی ہے، جو پہاڑ کے نیچے گہرائی میں قائم کی گئی ہے۔ یہ مقام اب تک کسی حملے کی زد میں نہیں آیا – لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ اب اس کا نمبر آ گیا ہے۔