وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس، اہم فیصلے، ٹرمپ نے ایران سے ’’بڑا مطالبہ ‘‘ کر دیا

امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاہم اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان کو اٹھا لیا گیا
صدر ٹرمپ کا ایران سے خطاب
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غیر مشروط ہتھیار ڈالو"، اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
یہاں تک کہ ایران کی فضائی حدود
جیو نیوز کے مطابق، اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان موجود تھا، لیکن ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی امریکہ سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔
ایرانی سپریم لیڈر کا ذکر
ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں۔ فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔