ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

ایران کی امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستونگ گرلز ہائی سکول بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسرائیل کی جنگ میں ممکنہ امریکی شمولیت

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق اگر امریکہ اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوتا ہے تو انٹیلی جنس رپورٹس ہیں کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملوں کے لیے میزائل اور دیگر عسکری سازوسامان تیار کر لیا ہے۔ امریکی اڈوں پر حملہ عراق سے شروع ہو سکتا ہے اور ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی حکمت عملی اپنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم

جنگ کے دائرہ کار میں وسعت کا خدشہ

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام میں جنگ کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے کیونکہ اسرائیل وائٹ ہاؤس پر ایران کے خلاف مداخلت کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا 30 ہزار پاؤنڈ وزنی سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہی پہنچ سکتا ہے۔

امریکہ کی عسکری تیاری

واضح رہے کہ امریکہ نے تقریباً 3 درجن ری فیولنگ طیارے یورپ بھیجے ہیں، جو امریکی اڈوں کی حفاظت کرنے والے لڑاکا طیاروں کی معاونت کے لیے یا ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں بمبار طیاروں کی رینج بڑھانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...