صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
امریکی صدر کا ظہرانہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی
ظہرانے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ نے کراچی سے کربلا تک دوڑ کر جانے کی تیاری کر لی، ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے مسلسل ٹریننگ
خصوصی ملاقات
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اطلاعات ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے موجودہ عہدیداران کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں نامزد کیا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر
شرکاء کی فہرست
ظہرانے میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر دفاع اور ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اہم عہدیداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت ،وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کریں گی
میڈیا سے گفتگو
وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والے ظہرانے کے بعد صدر ٹرمپ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسمس کا تہوار محبت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے: پنجاب پبلک سروس کمیشن میں تقریب سے مقررین کا خطاب
جنرل عاصم منیر کی ملاقاتیں
علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی دورے کے موقع پر جنرل عاصم منیر کی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
تاریخی موقع
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ دور حکومت میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی دوسرے ملک کے آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا ہے۔








