اواب علوی کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے نے تحریری جواب جمع کرادیا

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اواب علوی کا نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی نے طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ اواب علوی کراچی ایئرپورٹ سے ترکی کیلئے جہاز میں سوار ہوئے، لیکن ایف آئی اے نے ڈاکٹر اواب علوی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ایف آئی اے کا تحریری جواب
ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر اواب علوی کا نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔