ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی

انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نے حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران بھر میں 585 افراد کی شہادت اور 1326 افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل کا تباہ ہونا شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا
شہیدوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیانیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ان مرنے والوں میں 239 عام شہری اور 126 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جبکہ باقی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز کے غیر قانونی قتل کی عدالتی تحقیقاتی سفارش
ایرانی حکومت کی خاموشی
ایرانی حکومت نے ابھی تک حملوں کے بعد اموات کی باقاعدہ اپ ڈیٹ جاری نہیں کی ہے۔ آخری بار پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 224 افراد کی ہلاکت اور 1277 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے 2گھنٹے طویل ملاقات
تنظیم کا طریقہ کار
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں موجود اپنے ذرائع اور مقامی رپورٹس کو ملا کر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
ماضی کی کامیابیاں
یہ تنظیم 2022 میں مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران درست اور تفصیلی اعداد و شمار کے باعث عالمی سطح پر توجہ حاصل کر چکی ہے۔