نادیہ افگن کی فیصل قریشی کی انگریزی پر تنقید، اداکار چپ نہ رہ سکے

نادیہ افگن کی تنقید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے فیصل قریشی پر نئے ڈرامے میں انگریزی کے تلفظ کی وجہ سے تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا مذموم منصوبہ
فیصل قریشی کا جواب
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اب فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ساتھ بات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی: کیا پاکستان بار بار نئی شروعات کرتا رہے گا؟
ہدایتکار کا وضاحت
انہوں نے شکیل خان سے پوچھا کہ نادیہ افگن نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں غلط انگریزی بولی ہے تو آپ ایڈٹ پر تھے، آپ نے سنا تھا؟ اس پر شکیل خان نے جواب دیا کہ میں صرف ایڈٹ نہیں بلکہ شوٹ پر بھی ہوں، اگر کوئی چیز غلط ہوگی تو ہم اسے صحیح کریں گے، کوئی غلطی ہو تو بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف نے بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتا دی
کبیر کا کردار
جواب میں فیصل قریشی نے پوچھا کہ ڈرامے میں کبیر کا کردار جو انگریزی میں لفظ ’گوچا‘ بار بار بول رہا ہے اس کے بارے میں بھی بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ ڈرامے میں اتنی انگریزی کیوں بولی گئی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کے پاکستان دورے پر اہم بیان
شکیل خان کا جواب
شکیل خان نے کہا کہ دراصل انگریزی کے لفظ ’گوٹ یو (got you)‘ کو امریکہ میں لوگ ’گوچا (gottcha)‘ کہتے ہیں اور ڈرامے کا کردار کبیر ایک ایسا لڑکا ہے جو اپنے غیر ملکی دوست سے بہت زیادہ متاثر ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے اس انداز میں انگریزی بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا مطالبہ
مختلف شخصیات کا مظاہرہ
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ڈرامے میں آلٹرز یعنی ایک ہی کردار میں مختلف شخصیات دکھانی تھیں، اس لیے کبیر اپنے ایک کردار کو نبھاتے ہوئے اردو بولتا ہے اور ایک کردار کو ادا کرتے ہوئے پنجابی بولتا ہے، ایک کردار کے لیے انگریزی، جب آپ کسی ایک شخص کی ہی مختلف شخصیات دکھائیں گے تو اس کےلیے اس کو 90 ڈگری تبدیل کرنا ہوتا ہے۔
انگریزی کے استعمال پر تشویش
شکیل خان نے کہا کہ ڈرامے میں انگریزی غلط کہیں نہیں بولی گئی ہے، اگر کہیں کوئی غلطی ہے تو اس کی نشاندہی کردیں، میں مان لوں گا۔