ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

ایس آئی ایف سی کی کامیابیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) نے اپنے قیام کے دو سال مکمل کر لیے جنہیں ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مؤثر اصلاحات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ نااہل قرار، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دے دیں
نئے امکانات کی دریافت
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں متعدد اہم شعبوں میں ترقی کے نئے در کھلے، معدنی وسائل کے شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ ریڈ بل پینے والی خاتون نے سی ٹی سکین کروایا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
زرعی میدان میں ترقی
زرعی میدان میں بھی ایس آئی ایف سی نے نمایاں اقدامات کیے جن میں کارپوریٹ فارمنگ، برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت سمارٹ ایگری کلچر کا آغاز شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ نہروں کی مرمت سے پانی کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوئی،ہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتاہے: مریم نواز
آئی ٹی اور ٹیلی کام میں بہتری
آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا، بی ٹو بی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے گئے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے معاملے کی قومی انکوائری کرانے کا اعلان
ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف اقدامات
ایس آئی ایف سی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس سے منڈی میں استحکام اور شفافیت کا فروغ ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
متعدد شعبوں میں مثبت اثرات
صنعت، سیاحت، نجکاری، توانائی اور قابل تجدید ذرائع میں بھی ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان شعبوں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو ملک کو معاشی خودکفالت کی جانب لے جا سکتی ہے۔
مستقبل کی سمت
ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں کے یہ دو سال ثابت کرتے ہیں کہ سلامتی، شفافیت اور طویل المدتی حکمت عملی کے امتزاج سے پاکستان ایک روشن اقتصادی مستقبل کی جانب گامزن ہے۔