نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا فیصلہ
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نیلامی کا اعلان
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل میں شکست پر کپتان سلمان آغا کا ردعمل
وفاقی وزیر کی ہدایات
نجی ٹی وی سماء کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیلامی کے تمام عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی نیلامی کا بلاواسطہ فائدہ این ایچ اے کو ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ دیدی
نیلامی کی تفصیلات
کنونشن سینٹر میں بینک کاونٹرز سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پہلی مرتبہ ٹول پلازوں کا "اوپن آکشن" مثبت فیصلہ ہے۔ این ایچ اے کے ریونیو میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا: اقوام متحدہ
مقابلے کی فضاء
مقابلے کی فضاء خوش آئند ہے اور اس سے فائدہ ادارے اور حکومتی خزانے کو ہوگا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں بولی دہندگان کی موجودگی میں ہوگی۔
اشتہارات اور نیلامی کی تاریخ
ٹول پلازوں کی نیلامی کے لئے میڈیا میں اشتہارات دئے گئے ہیں۔ ملک بھر کے این ایچ اے کے 74 ٹول پلازوں کی نیلامی 19 جون کو ہوگی۔








