ڈی آئی خان میں ضلع ایجوکیشن آفیسر سمیت 4 افراد اغوا

اغوا کی غیر معمولی واردات
ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چار سرکاری افسران کو اغوا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کے لیے رجسٹریشن نمبر بک کروانے کے خواہشمندوں کے لیے محکمہ ایکسائز سے خوشخبری آگئی
مغوی افسران کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق مغویوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) ٹانک شیر محمد، ڈی ایچ او، اکاؤنٹنٹ اور اے ایس ڈی او شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی
واقعے کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ چاروں افسران ایک ہی گاڑی میں موجود تھے اور معمول کے مطابق سفر کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اغوا کی واردات وزیراعلیٰ کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آئی۔
سیکیورٹی اداروں کی کارروائی
واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔