آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا شیڈول
لند ن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا، جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
ایونٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سماء کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایونٹ اگلے سال 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 12 جون کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
گروپ ون کی ٹیمیں
شیڈول کے مطابق گروپ ون میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور 2 کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقا سے 17 جون کو کھیلے گی، جبکہ پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان میچ 20 جون کو ہوگا۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 23 جون کو ہیڈنگلے میں میچ کھیلے گی، جبکہ 27 جون کو پاکستان کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی
گروپ ٹو کی ٹیمیں
گروپ ٹو میں انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور دو کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہوں گی۔
سیمی فائنلز اور فائنل
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا پہلا سیمی فائنل 30 جون اور دوسرا 2 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔