کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

قومی کمیٹی برائے کیش لیس اکانومی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی جبکہ وفاقی بجٹ میں بھی اس حوالے سے اہم فیصلے شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل
کمیٹی کی تشکیل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی خود وزیراعظم صدارت کریں گے اور ہر ہفتے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی گرفتاری کا دعویٰ
حکومتی ترجیحات
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کو فروغ دے کر غیر رسمی معیشت کو محدود کیا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
وفاقی بجٹ میں اقدامات
وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ رمضان میں مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقوم منتقل کر کے شفاف نظام کو ممکن بنایا گیا، جس سے حقدار کو اس کا حق براہ راست ملا۔
معاشی بہتری کے آثار
وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے مہنگائی میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کا راستہ ہموار ہو رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی حکومت کی پالیسیوں پر سرمایہ داروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ کہ اللہ کے فضل اور معاشی ٹیم کی محنت سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔