آپ کا سٹیٹس تبدیل ہو گیا، اب آپ 8 ججز کے فیصلے کے بینفیشری ہیں، جسٹس شاہد بلال کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں ریمارکس

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں جسٹس شاہد بلال نے کہاکہ آپ کا سٹیٹس تبدیل ہوگیا، اب آپ 8 ججز کے فیصلے کے بینفیشری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا
عدالت کی جانب سے سوالات کا اثر
دوران سماعت جسٹس شاہد بلال نے تاکید کی کہ میرے پاس کئی سوالات ہیں، آپ نے فریق مقدمہ بننے کی درخواست کی تھی، آئین اور قانون کے مطابق آپ نے ان سوالات کا جواب دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ اور فیض حمید سے مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
پشاور ہائیکورٹ میں فریق نہ ہونے کا ذکر
انہوں نے مزید کہا کہ آپ پشاور ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھے، یہاں سپریم کورٹ میں آپ کی اس درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
نئی سماعت کی تاریخ
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواستوں پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔