ٹیچر ٹریننگ اور اسسمنٹ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن پر کی جائے: وزیر تعلیم پنجاب
پنجاب وزیر تعلیم کا نیا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ ٹیچر ٹریننگ اور اسسمنٹ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن پر کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کردی
اجلاس کی تفصیلات
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ نصابی کتب، ٹیک کورسز، مذہبی سلیبس، اساتذہ کی اسسمنٹ اور ٹیچر ٹریننگ سمیت متعدد اہم معاملات زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں: تاتاریوں سے امریکی فوج تک: بغداد کے عروج و زوال کی کہانی، دنیا کے سب سے امیر شہر کا ماضی
اقلیتوں کے حقوق
اجلاس میں وزیر تعلیم نے غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہب کی بجائے "اقلیت" کا لفظ استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اجلاسوں میں غیر مسلموں کے لئے ہندو، کرسچن وغیرہ کی بجائے "مائینوریٹی" کی اصطلاح اپنائی جائے اور مشترکہ لفظ استعمال کر کے ان کے وقار کا خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو شکایت ہے کہ حکومت ہماری بات نہیں سنتی لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق وہ نہ صرف بات سنتی ہے بلکہ 40 لاکھ فونز مانیٹر بھی کرتی ہے: محمد حنیف
اسسمنٹ کا گلوبل ماڈل
رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی اسسمنٹ کے لئے گلوبل ماڈل کے مطابق جائزے کا فریم ورک بنانے اور ٹیچر ٹریننگ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن کے مطابق کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن، پی سی ٹی بی اور قائد کے مختلف محکموں میں ڈیپوٹیشن پر گئے تمام افسران کی ڈیپوٹیشن پر نظر ثانی کے احکامات دئیے۔
اکیڈمک کمیٹی میں شمولیت
اس موقع پر وزیر تعلیم نے پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کی اقلیتی خاتون رکن کو اکیڈمک کمیٹی میں شامل کرنے اور ان کی آراء سے استفادہ کی بھی ہدایت کی۔








