آزاد کشمیر بجٹ: ہیلتھ کارڈ سہولت بحال، تعلیم کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص

آزاد کشمیر کا بجٹ 2025-26

مظفر آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے وزیرِ خزانہ عبدالماجد خان نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کراچی سے حیدر آباد موٹروے کے راستے پر

قومی اور بین الاقوامی امور پر خیالات

جنگ کے مطابق وزیرِ خزانہ عبدالماجد خان نے اپنی تقریر میں بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر پاکستانی فوج، سپہ سالار اور سروسز چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سال سے عوامی حقوق کے نام پر عوام کو پاکستان کے خلاف گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں، حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا

مالی تخمینے اور بجٹ کی تفصیلات

وزیرِ خزانہ عبدالماجد خان نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے 310 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی معاونت کے باعث اگلے سال کے لیے 86 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عبدالماجد خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے 220 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے تھے، مالیاتی کنٹرول کے نتیجے میں صرف 196 ارب روپے کے اخراجات عمل میں لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لائسنس بنوانے آیا شہری موٹرسائیکل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

صحت اور تعلیم کے شعبے کی بہتری

وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے مطابق آزاد کشمیر کے شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ پر علاج کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔ صحت کارڈ پر علاج کے لیے 2 ارب روپے جبکہ ایجوکیشن پیکج کے تحت 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایسے شخص کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا کہ سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

نوجوانوں کے لیے پروگرامز اور ترقیاتی منصوبے

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر رینجرز کے نام سے نئی فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، رینجرز کے لیے 1329 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، اور فوڈ سبسڈی کے لیے 37 ارب 99 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا

ایوان کی کارروائی اور سابق وزیراعظم کی باتیں

ایوان نے بجٹ منظور کرنے کے لیے بحث سے متعلق قواعد انضباط کار معطل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ نے ایوان میں مطالبات زر پیش کرنا شروع کر دیے۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ایوان میں پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہادری کے خوب چرچے ہوئے اور لوک فنکاروں نے اسی واقعہ سے متاثر ہوکر اپنا مشہور زمانہ سندھی گیت ”ہو جمالو“ تخلیق کیا جو اسی واقعہ کے گرد گھومتا تھا

بجلی کی پیداوار اور دیگر ترقیاتی اقدامات

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بجٹ آئین کے تحت منظور ہوتا ہے جس کی منظوری پہلے کابینہ سے لی جاتی ہے، 127، 128 اور 129 معطل کرنے کی کیا ضرورت ہے، بجٹ پر بات کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر بھر میں 8 لاکھ 4 ہزار سے زائد بجلی کے کنکشن دیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 9397 میگاواٹ بجلی کی پیدوار کے لیے منصوبوں کی نشاندہی کردی ہے۔ پاور ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت 86.54 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، واپڈا کے تحت 2069 میگا واٹ بجلی کی پیدوار ہو رہی ہے، جبکہ نجی شعبے کے تحت 1055 میگا واٹ بجلی پیدوار ہو رہی ہے۔

پانی اور شہری دفاع کی بہتری

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے، شہری دفاع اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لیے 8 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...