امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا: ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی دھمکیوں پر جواب
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر 7 سے 10 مئی روس کا سرکاری دورہ کریں گے
ایران کا جواب
جنگ کے مطابق ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گے۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکہ کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: رواں سال کے 100دنوں میں موٹرسائیکل اور کار چوری کی 4300 سے زائد وارداتیں
ٹرمپ کا مطالبہ
ٹرمپ کا ایران سے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بیان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عوام شہداء کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔
امریکی صدر کی باتیں
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’غیر مشروط ہتھیار ڈالو‘، اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا ایران کے ساتھ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ کوئی بھی امریکہ سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا، انہیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جا رہے۔