ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکہ کو خبردار کردیا

ماسکو کی جانب سے امریکی انتباہ
ایران اور اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے روس نے امریکہ کو خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
امریکی فوجی امداد پر روس کا موقف
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی احتیاط برتنی چاہیے۔
روسی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے، اور وہ ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چارج لینے پہنچا تو دفتر پر پڑا بڑا سا تالہ منہ چڑھا رہا تھا، پرانے لوگ بلا کے سمجھ دار ہوتے تھے۔مروت، دید مرید سے اُن کی آنکھوں بھری ہوتی تھیں
ٹرمپ کا بیان اور امریکی میڈیا کی رپورٹنگ
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔
قطری وزارت خارجہ کا بیان
علاوہ ازیں، قطری وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیر قطر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خط موصول ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، قطری وزارت خارجہ نے ایرانی صدر کے خط کے مندرجات ظاہر نہیں کیے ہیں۔